100 روپے کا سکہ جاری کیے جانے کی خبریں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) 100 روپے کا سکہ جاری کیے جانے کی خبریں بے بنیاد نکلیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، 100 روپے کا خصوصی سکہ 2 سال قبل پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق حکومت نے جلد 100 روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

100 روپے کے سکے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ تاہم اب اس تمام معاملے کی حقیقت کچھ اور نکلی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 2 سال قبل اس وقت کی حکومت کی منظوری سے 100 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا گیا تھا۔ 100 روپے کا خصوصی سکہ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں جاری کیا گیا تھا۔ اب اس سکے کو دوبارہ جاری کیے جانے کی خبریں غلط ہیں۔ حکومت عام لین دین کیلئے 100 روپے کا سکہ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں