وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان4 روزہ دورے پر23 ستمبر کو نیویارک جائیں گے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نجی طیارے سے نیویارک جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکا پہنچیں گے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے اپنے سوس ہم منصب کو بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کا جائزہ لے ہیں ۔ سوئس وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں