پاکستان کو مستقبل کا’وزیراعظم‘ مل گیا!..کشمیر کو بھارت سے کیسے آزاد کروایا جائے؟ پاکستانی نوجوان نے ایسا حل بتا دیا کہ دنیا حیران رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے اقدامات اور اپنی معیشت میں بہتری لانے پر توجہ دینے کی بجائے مقبوضہ کشمیر حل کروانے کی کوششوں پر گفتگو کی جس نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک رپورٹر نے مذکورہ نوجوان سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر جمعہ کے روز بارہ بجے سے لے کر ساڑھے بارہ بجے تک مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے آپ اس بارے میں کیا خیال ہے ؟ جس پر نوجوان نے کہا کہ پاکستان کو اور کشمیریوں کو ایک چیز ماننے کی ضرورت ہے کہ بھارت کے ساتھ پوری دنیا کی تجارتی مجبوریاں جُڑی ہوئی ہیں، بھارت اپنی تجارت کی وجہ سے پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

بھارتی لابی دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے مؤقف کو بیان کر کے انہیں اپنے مؤقف کی طرف لے کر جا رہی ہے۔ جب تک پاکستان معاشی طور پر بھارت کے برابر نہیں آجاتا تب تک ہم کسی بھی ایشو پر اُن کے برابر بات نہیں کر سکتے۔ جب تک پاکستان خود کو معاشی طور پر بھارت کے برابر لا کر کھڑا نہیں کر لیتا تب تک کشمیر کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ دنیا کبھی بھی بھارت کو ناراض کر کے پاکستان کی حمایت نہیں کرے گی۔

بے شک احتجاج کا ایک مثبت اثر ہو گا ضرور ہونا چاہئیے لیکن اس سے زیادہ اس وقت ہمیں اپنی معیشت پر توجہ دینی چاہئیے جس کو بہتر کرنے سے ہمارے کشمیر ، بلوچستان اور فاٹا سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ سب سے پہلے ہماری ترجیح معاشی سطح پر بہتری ہونی چاہئیے۔ جب پاکستان کشمیر کے معاملے میں مداخلت کرتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے ہیں کیونکہ جب بھارت دیکھتا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کر رہا ہے وہ اپنا غصہ کشمیر کی عوام پر نکالتے ہیں جس کا نقصان کشمیری عوام کو ہی ہوتا ہے۔

اگر ہم تھوڑی دیر کے لیے اس مسئلے کو ایک سائیڈ پر رکھ کر اپنی معاشی بہتری کی جانب توجہ دیں تو معیشت کو بہتر کرنے کے بعد اگر کشمیر کی بات کی جائے گی تو اُس کا اثر مختلف ہو گا ، اُس وقت پاکستان کی بات کو اہمیت بھی دی جائے گی کیونکہ ہماری معیشت مضبوط ہو گی۔ اُس وقت ہو سکتا ہے کہ یہ مسئلہ حل کے بہت قریب آ جائے گا۔ نوجوان نے مزید کہا کہ دنیا کو اس بات کا احساس ہونا چاہئیے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار ادارہ نہیں ہے، یہ ایک سیاسی ادارہ ہے جس کو بڑی پاورز چلا رہی ہیں۔
نوجوان کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کی بصیرت کی داد دی اور اسے پاکستان کا اگلا وزیراعظم بھی قرار دے دیا ۔ ایک خاتون نے کہاکہ اس نوجوان کو پاکستان کا اگلا وزیراعظم بنا دیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ یہ بچہ ہمارے ملک کے کئی وزرا اور سیاسی رہنماؤں سے زیادہ سمجھدار ہے ، ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بیان بازی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو اس بچے سے سیکھنا چاہئیے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں