آئی جی پنجاب کے خلاف سازش ؟ پنجاب میں جرائم میں اضافہ

لاہور (رپورٹ :اسد مرزا)سنٹرل پولیس آفس پنجاب میں تعینات ایک ایڈیشنل آئی جی بطور آئی جی پنجاب تعینات ہونے کے لئے ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی پی او کے بعض افسران بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کے اسلام آباد میں مقتدر حلقوں سے مسلسل رابطوں کے علاوہ پنجاب کی ایک سیاسی شخصیت کی بھی پشت پناہی حاصل ہے ۔بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کو پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافے ، پولیس حراست میں ہلاکتوں ،پنجاب پولیس کی ناقص کارگردگی، کرپشن اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات میں روایتی سستی کے حوالے سے شواہد اہم اداروں کو فراہم کئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے آئی جی کے لئے ایڈیشنل آئی جی کی کوششیں رنگ لا سکتی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں