سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے کیوں کیا انکار؟ فواد چوہدری نے اصل وجہ بتا دی

پاکستان مخالفت میں بھارت نے کھیل میں بھی بے شرمی کی نئی مثال قائم کردی اور پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر شدید دباﺅ ڈالا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاوں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔وفاقی وزیر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خلاسے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی سپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں