بھارت نے چندریان ٹو کی ناکامی کی وجہ آئی ایس آئی اور ناسا کی ملی بھگت کو قرار دے دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) : بھارتی میڈیا نے بھارت کے چندریان ٹو کی ناکامی کی وجہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ناسا کی ملی بھگت کو قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ بھارت کے چندریان ٹو کی ناکامی کے پیچھے آئی ایس آئی اور ناسا کی سازش ہے۔ میڈیا رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ آئی ایس آئی نے بھارت کے چندریان ٹو مشن کو اس لیے ناکام بنایا تاکہ کہیں بھارت ان سے پہلے چاند پر نہ پہنچ جائے۔

بھارتی اینکر نے کہا کہ میں سوال اُٹھا رہا ہوں کہ بھارت کا چندریان ٹو مشن ناکام ہونے کے پیچھے کہیں ناسا کا ہاتھ تو نہیں ہے ؟ کیا بھارت کا چندریان ٹو ناکام ہونے کے پیچھے وہ لوگ تو نہیں ہیں جنہیں 2024ء میں وہاں پہنچنا ہے؟ میں ناسا کا نام لے کر یہ سوال ہوچھ رہا ہوں۔
وہ ناسا جس نے آئی ایس آئی کا ہاتھ لے کر ہمارا نیوکلئیر تجربہ روکنے کی کوشش کی تھی جس پر فلم بھی بنی ہم سب نے دیکھی۔

اگر ہمارے سائنسدانوں کی اموات ہو سکتی ہیں تو کیا چندریان ٹو کو روکنے کی کوشش نہیں ہو سکتی ؟ بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ پر مبنی اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں:

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز بھارت نے دعویٰ کیا کہ چندریان خلائی جہاز کے چاند کی سطح پر اترنے کے مقام کا پتا لگا لیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس سے رابطہ بحال نہیں ہوسکا۔
جیسے ہی کوئی پیش رفت ہو گی وہ میڈیا کو بتائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں