سری لنکا کی 10 کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان سے انکار،راولپنڈی ایکسپریس آگ بگولہ، تفصیل جانیے اس خبر میں

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار پر انہیں وہ وقت یاد دلایا ہے جب مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے آگے بڑھ کر سری لنکا کی مدد کی تھی۔
ٹوئٹر پرشعیب اختر نے کہا کہ انہیں پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 10 سری لنکن کرکٹرز کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہی سری لنکن کرکٹ کی سب سے بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔
 شعیب اختر نے بتایا کہ حال ہی میں جب سری لنکا میں ایسٹر دھماکے ہوئے تو ہم نے اپنی انڈر 19 ٹیم کو وہاں بھجوایا ، اور یہ پہلی انٹرنیشنل ٹیم تھی جو سری لنکا میں کھیلنے کیلئے گئے۔
 

So disappointed with the 10 Sri Lankan players who have pulled out of Pakistan tour.Pakistan has always been a huge support for SL cricket. Recently after deadly Easter Attacks in SL, our under-19 team was sent on tour there, being the first international team to volunteer.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 11, 2019
 
 شعیب اختر نے مزید کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی 1996 کے ورلڈ کپ کو بھول جائے جب آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
پاکستان نے انڈیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ ٹیم بنائی اور کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا۔شعیب اختر نے کہا کہ ہم سری لنکا کی طرف سے ان احسانات کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں ، ان کا بورڈ تعاون کر رہا ہے ، کھلاڑیوں کو بھی تعاون کرنا چاہیے۔
 

And ofcourse who can forget the 1996 World Cup when Australia & West Indies refused to tour Sri Lanka. Pakistan sent a combined team with India to play a friendly match in Colombo. We expect reciprocation from Sri Lanka. Their board is cooperating, players should also.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 11, 2019
 خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں