نیا آئی جی پنجاب کون ؟ کیپٹن(ر) عارف نواز خان کو ہٹانے کے لئے ٹرائیکا متحرک۔

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا) حکومت اور پولیس کے حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور اسکے پیچھے پنجاب کی کچھ سیاسی شخصیات،ڈی ایم جی گروپ اور کچھ پولیس افسر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب تعیناتی کے لئے کوئی اور نہیں بلکہ انکے ماتحت کیپٹن ہی ہیں جیسے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر)احمد لطیف، آئی جی اسلام آبا د عامر ذوالفقار اور ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار کے نام پر بھی لئے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار میں ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس تشدد کے واقعات پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے اقدامات پر انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ۔ حکومت نے آئی جی پنجاب کو پولیس سے کرپٹ کالی بھیڑوں اور نااہل افسروں کو تبدیل اور فارغ کرنے کا اختیار دیدیا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں