پاک فوج کے پانچ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں پانچ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق جن 5 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پر تقرریاں کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اب کمانڈر راولپنڈی کور کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز کا عہدہ سونپا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کا ڈائریکٹر جنرل جے ایس ایچ کیو کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پی او ایف کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج میں 4 میجر جنرل کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں