قومی بلائینڈ کرکٹر سے شادی کرنے والی امریکی خاتون وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی خواہشمند۔۔ پاکستان میں کس چیز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیوں کیا ؟ اہم وجہ بتادی

لاہور (ویب ڈیسک) :پاکستان کے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی محبت میں گرفتار ہو کر ایک امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی ۔ جس کے بعد ان کی دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی اور بریٹنی اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بہاولپور پہنچ گئی۔

امریکی خاتون بریٹنی بھی بصارت سے محروم ہیں۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ بریٹنی سے شادی کر کے بہت زیادہ خوش ہیں ان کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہو گیا۔جب کہ بریٹنی کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنےشوہر مجیب الرحمان سے بہت محبت کرتی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے 2013ء میں پاکستان میں دلچسی لینا شروع کی۔

میرے اسلام قبول کرنے کی سب سے بڑی وجہ پاکستان ہے۔مجھے اسلام،پاکستانی کلچر،پاکستانی کھانے اور یہاں کے لوگوں نے بہت متاثر کیا۔میں مجیب سے کچھ ماہ پہلے ملی تھی اور مجیب اور ان کی فیملی نے مجھے قبول کیا۔اس کے ساتھ ہی بریٹنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ امریکہ واپس جانے سے پہلے عمران خان سے مل سکوں۔

خیال رہے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان اور امریکی خاتون بریٹنی کے نکاح کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بریٹنی 2016ء میں ہی اسلام قبول کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 3 امریکی لڑکیاں پاکستانی شہریوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچیں اور پاکستان پہنچتے ہیں شادیاں رچا لیں۔ غیر ملکی خواتین کا پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے کا رجحان تاحال جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں