24کروڑ سال قبل گم ہوجانے والا براعظم دریافت کر لیاگیا

لاہور ۔ (ویب ڈیسک) کروڑوں سال پہلے گرین لینڈ کے حجم 21 لاکھ اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ کا براعظم یورپ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔گریٹر ایڈریا نامی یہ براعظم یورپ سے ٹکرانے کے بعد زمین اور سمندر کے اندر دفن گیا ہوگیا جبکہ اس کا ملبہ پہاڑوں کی شکل اختیار کرگیا اور کروڑوں سال بعد بھی یہ باقیات موجود ہیں۔

سائنسدانوں نے اسپین سے ایران تک کے پہاڑی سلسلوں میں اس گمشدہ براعظم کے حصوں کو دریافت کیا ہے۔تحقیق سے انکشاف ہوا کہ گریٹر ایڈریا سے ٹکراؤکے بعد ممکنہ طور پر اٹلی، ترکی، یونان اور جنوب مشرقی یورپ میں پہاڑی سلسلے بنے۔تحقیقی ٹیم کے قائد اور نیدرلینڈز کی Utrecht یونیورسٹی کے پروفیسر ڈووی وان ہینسبرگن نے بتایا ‘بحیرہ روم کا خطرہ درحقیقت ارضیاتی ملغوبہ ہے، ہر چیز جھکی، ٹوٹی ہوئی اور بکھری ہوئی ہے’۔

گریٹر ایڈریا کبھی زمانہ قدیم کے سپر براعظم گونڈوانا کا حصہ تھا جو بعد ازاں تقسیم ہوکر افریقہ، انٹارکٹیکا، جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا و مشرق وسطیٰ کے بڑے حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔24 کروڑ سال پہلے گریٹر ایڈریا گونڈوانا سے الگ ہوا اور خود براعظم کی شکل اختیار کرلی، مگر اس کا بیشتر حصہ سمندر کے اندر ڈوبا ہوا تھا اور سائنسدانوں کے خیال میں اس براعظم میں مختلف جرائز کا گروپ بن گیا جو کہ برطانیہ یا فلپائن جیسے ہوں گے۔

24 کروڑ سال پہلے یہ براعظم شمال کی جانب بڑھنے لگا اور 10 سے 12 کروڑ سال قبل اس کا ٹکراؤ یورپ سے ہوا اور وہ نیچے کی جانب دھنسنے لگا، مگر چونکہ اس کی کچھ چٹانیں بہت ہلکی تھیں تو زمین کی پرت میں غائب نہیں ہوئیں۔ان دونوں کے ٹکڑاؤ سے پہاڑی سلسلے جیسے الپس کی بنیاد بنی۔سائنسدانوں نے کمپیوٹر ماڈلز تیار کرکے وہ منظر دوبارہ تخلیق کیا کہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹس (ارضیاتی پرتیں)کس طرح وقت کے ساتھ حرکت کرتی رہی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں