5لاکھ یا 10لاکھ نہیں بلکہ اسلام آباد میں کتنے لاکھ افراد ہوں گے؟مولانا فضل الرحمان نے انگلیوں پر گننے کا چیلنج دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں15 لاکھ لوگ ہوں گے، بےشک انگلیوں پر گن لینا، 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد خصوصی یونیفارم میں صرف سکیورٹی پر ہوں گے، دھرنے میں رکاوٹ ڈالی گئی توملک بھر میں کاروبار زندگی معطل کردیں گے، کارکنان میرے ایک اشارے پر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چارٹرآف ڈیمانڈ اور دیگر سوالات کے جوابات دے کر ن لیگی رہنماؤں کو مطمئن کیا کہ دھرنے کیلئے 15 لاکھ افراد اسلام آباد میں لے کر جائیں گے۔ جس پر ن لیگی رہنماؤں نے استفسار کیا کہ 15لاکھ افراد توبہت زیادہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ بےشک 15 لاکھ افراد کو انگلیوں پر ایک ایک کرکے گن لینا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد خصوصی یونیفارم میں صرف سکیورٹی پر ہوں گے۔ دھرنے اور غسل خانوں کی صفائی کیلئے جامع انتظامات ہوں گے۔ فضل الرحمان نے ن لیگ رہنماؤں کویقین دہانی کروائی کہ دھرنے میں واپسی کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

ملک میں فوری نئے آزادانہ شفاف انتخابات حتمی مطالبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان میرے اشارے پر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ ایک سال سے مسلسل تیاریاں کررہے ہیں۔ فنڈز بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ کسی نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو پورے ملک میں کاروبار زندگی معطل کردیں گے۔ دھرنے میں ن لیگ کےعلاوہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیساتھ دوبارہ ملاقات کروں گا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر آپ سے ملاقات کی ہے۔ نوازشریف دھرنے کی حمایت کی ہدایات دے چکے ہیں۔ ن لیگ کی سی ای سی کی سفارشات منظوری کیلئے نوازشریف کو بھیجی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن کی دھرنے میں شرکت کی تفصیلات نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں طے کی جائیں گی۔ جے یوآئی ف کے نمائندے منصوبے پرن لیگ کی سی ای سی میں بریفنگ دیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں