حسن علی نے ایسا کارنامہ کردیا کہ مداحوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز نے کئی شائقین کی خواہش پوری کردی۔ بیٹسمین بابراعظم اور فاسٹ بالر حسن علی نے فینز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گراﺅنڈ میں موجود شائقین کے سامنے حسن علی نے اپنا روایتی ایکشن بھی پیش کیا۔ جس کے بعد انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود دیگر لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ بابراعظم نے بھی اپنے فینز سے ملاقات کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حسن علی نے لکھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ آج لوگ ان سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Main shukarguzar hu ALLAH ka,muje is qabil banaya ki aaj mai aap logo ke pyar ka haqdar hu. lot’s of love to all my fans may Allah fulfill all ur wishes. #pakistan_zindabad ?? #keep_smiling ? pic.twitter.com/rDkmX5lUVz
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) September 16, 2019

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں