ٹیکنالوجی کی فیلڈ سے وابستہ پاکستانیوں کیلئے حکومت کا ایک بڑا فیصلہ، گوگل کا ٹھکانہ سرزمینِ پاکستان

وفاقی حکومت نے ملکی معیشت سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجٹیل پیمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔ سنگاپور میں گوگل کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو سے معاملات طے پاگئے ہیں، گوگل سے وابستہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جلد پاکستان آرہی ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر اعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی، وزیر اعظم آفس میں اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پروفیشنل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد  اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کےلئے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز اور آسان کریں گے، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ٹھیک نہ کیا تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا خیال وزیر اعظم عمران خان کا تھا، گورنراسٹیٹ بینک سمیت اہم اداروں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں