ایمنسٹی انڈیا مودی کے خلاف پھٹ پڑا، بھارتی وزیر اعظم اپنے ہی سرزمین میں منہ چھپانے کے قابل نہ رہا

ایمنسٹی انڈیا نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کا چہرہ بے نقاب کردیا، فاوق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا، کہا کہ قانون کا ظالمانہ استعمال بھارتی حکومت کی بے ایمانی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایمنسٹی انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 40 روز سے زائد ہوچکے ہیں، انتظامی نظربندی کے قوانین کے تحت ہزاروں سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اورصحافیوں کو خاموش کرانا جاری ہے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار کے منافی ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی تاریخ میں پیلک سیفٹی ایکٹ کو کئی بار غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جا چکا ہے،ہماری گزشتہ بریفنگ میں ہم نے بتایا تھا کہ کیسے بھارتی حکومت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فوجداری نظام، احتساب، شفافیت اور انسانی حقوق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ایمنسٹی انڈیا کے مطابق عوامی آرڈر کو خراب کرنے پر فاروق عبداللہ کے خلاف نظربندی کا آرڈر پاس کیا گیا جوکہ پہلے ہی 5 اگست سے اپنے گھرمیں نظربند ہیں، تبدیلی کے وعدے کے باوجود سیاسی رہنماوں کے خلاف قانون کا ظالمانہ استعمال بھارتی حکومت کی بے ایمانی کو صاف ظاہر کرتا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا بھارتی حکومت کی جانب سے قانون کی کھلی خلاف وزری ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک اورمثال ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں