کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 19 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 31 ہزار 928 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 76 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ انڈیکس میں کاروبار کے دوران 178 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 150 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی کے ساتھ 31 ہزار 769 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 104,596,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,857,309,071 بنتی ہے۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں