پاکستان میں 100 ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان، یہ ڈیمز کس صوبے میں تعمیر کیے جائیں گے؟

اسلام آباد (اے پی پی۔) بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر رواں مالی سال کے دوران ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق صوبے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے کی 2016ء میں ایکنک نے منظوری دی تھی اور مجموعی طور پر 7 ارب 82 کروڑ 98 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ رواں سال 30جون تک اس سلسلہ میں 91 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں