احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں کیوں شامل کیا، پس پردہ اہم محرکات سامنے آگئی

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں اسی لیے شامل کیا گیا ہے۔
 انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں موقع دیا جائے کیونکہ دونوں کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔
ون ڈے ٹیم میں افتخار احمد، محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دیا جائے گا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وننگ کمبی نیشن کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔
ان کا ہدف اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وننگ کمبی نیشن کو ہدف بنالیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں