تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ

وزیرستان (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، اقبال وزیر پر شمالی وزیرستان میں حملہ کیا گیا تاہم حکمراں جماعت کے ایم پی اے بلٹ پروف گاڑی کے باعث بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرستان سے منتخب ہونے والے حکمراں جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں فاتحہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے۔

واپسی پر اقبال وزیر کی پر قاتلانہ حملہ ہوا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم چونکہ اقبال وزیر کی گاڑی بلٹ پروف تھی اس لیے ان کی جان بچ گئی۔ تاہم حملے کے دوران اقبال وزیر کی گاڑی کو شدید نقںصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اقبال وزیر کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں