سب سے زیادہ کس سے محبت کرتی ہیں اداکارہ حمائمہ ملک نے دل کی بات بتا دی، تفصیل اس خبر میں

اداکارہ حمائمہ ملک نے بتادیا کہ ان کی زندگی میں سب سے اہم کون ہے اور وہ سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں۔
ہدایت کارشعیب منصور کی فلم’’بول‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پر”آسک می سیشن” کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں۔حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروزخان کے گھر رواں سال بیٹے محمد سلطان خان کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع فیروز نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیاتھا۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں