میڈیکل بورڈ کی آصف علی زرداری کو جیل میں اے سی فراہم کرنےکی سفارش

میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی فراہم کرنےکی سفارش کر دی، عدالت نے سابق صدر کو ایئر کنڈیشنر کی سہولت کی فراہمی طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی فراہم کرنے کی سفارش کر دی ، پمز کےمیڈیکل بورڈ کی متفقہ طور پرسابق صدر کواے سی فراہمی کی سفارش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نےاڈیالہ جیل انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں آصف زرداری کوجیل میں مناسب ماحول فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری عارضہ قلب، بلڈپریشر،کمر درد میں مبتلا ہیں، ناسازطبیعت کےباعث کمرے کا درجہ حرارت مناسب ہونا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کاہفتہ وار آصف زرداری کے طبی معائنےکا فیصلہ کیا ہے ، پمزاسپتال کےڈاکٹراڈیالہ جیل میں سابق صدر کا طبی معائنہ کریں گے، آصف زرداری کو اڈیالہ جیل میں فزیو تھراپی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے آڈیالہ جیل حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معانئے کیلئے پمز کے میڈیکل بوڈر کو خط ارسال کیا تھا ،جس میں کورٹ کی جانب سے آصف زرادی کو جیل میں اے سی کی سہولت دیے جانے پر رائے بھی طلب کی گئی۔.

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں