خورشید شاہ کی اچانک گرفتاری، احسن اقبال کی اسلام آباد میں جاری کشمیر کانفرنس سے بائیکاٹ، آخر وجہ کیا؟ جان لیں اس خبر میں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی گرفتاری کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ جس وقت خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا اس وقت احسن اقبال اسلام آباد میں جاری کشمیر کانفرنس میں شریک تھے لیکن جیسے ہی خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آئی تو انہوں نے…

خورشید شاہ کی گرفتاری کے معاملے پر ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی کشمیر پر قومی کانفرنس جاری ہے اور نیب نے سینئر پارلیمنٹیرین سید خورشید شاہ کو سپیکر کی منظوری کے بغیر گرفتار کر لیا جبکہ قانون یہ کہتا ہے کہ دوران اجلاس سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہا’ حکومت عقل سے بھی پیدل اور نیت سے بھی پیدل‘۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہیں نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں طلب کیا تھا لیکن خورشید شاہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں