وہ عرب ملک جس کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا، پاکستان کون سے نمبر پر ؟ تازہ فہرست سامنے آگئی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹ انڈیکس ریکنگ کی طرف سے 2018ءکی نئی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں اس سال متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق نئی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ ہولڈر دنیا کے 167ممالک میں ’پری ویزا ریکوائرمنٹس ‘ کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اماراتی پاسپورٹ پر 54ممالک ’آن ارائیول ویزہ‘ کی سہولت دیتے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ دنیا میں صرف 31ملک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے اماراتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے کی ضرورت پڑتی ہے۔

دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمنی، تیسرے نمبر پر ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین، ناروے، جنوبی کوریا اور امریکہ آئے جن کے پاس پاسپورٹ یکساں طاقتور قرار دیئے گئے۔ پاکستانی یہ جان کر افسردہ ہو جائیں گے کہ اس فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر نیچے سے تیسرا ہے۔ اس کے نیچے صرف عراق اور افغانستان ہیں۔پاور رینک کے حساب سے پاکستانی پاسپورٹ 92ویں نمبر پر ہے۔اپنے روایتی حریف بھارت کا ذکر کریں تو وہ پاور رینک کے حساب سے فہرست میں 67ویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیشی پاسپورٹ بھی پاکستانی پاسپورٹ سے کئی درجے اوپر 87ویں نمبر پر موجود ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں