آن لائن ٹیکسی سروس میں دوران سفر بچی کی پیدائش کریم سروس نے بچی کو ”کریم بے بی“ قرار دیتے ہوئے زندگی بھر کیلئے فری رائیڈز کا تحفہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) : ملک بھر میں شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سے ایک بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ آن لائن ٹیکسی سروسز شہریوں کو خصوصی سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ حال ہی میں آن لائن ٹیکسی سروس کریم میں دوران سفر ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد اس نومولود بچی کو ”کریم بے بی” قرار دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کریم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ نومولود فریحہ پاکستان کی پہلی کریم بے بی ہے۔ ہر کریم رائیڈ کی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے لیکن فریحہ کی کہانی باقی کہانیوں سے کافی الگ ہے۔ سبطین اور ان کی اہلیہ کریم کی گاڑی پر اسپتال جا رہے تھے اور دوران سفر ہی فریحہ کی پیدائش ہو گئی۔
فریحہ کے والد سبطین نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے کہا تھا کہ تم لوگ رکشے وغیرہ میں دھکے کھآ گے اس سے اچھا ہے کہ ہم کریم منگوا لیتے ہیں اور تم لوگ کریم پر اسپتال چلے جاؤ۔

میں حامی بھر لی جس پر میرے دوست نے مجھے کریم کی گاڑی منگوا کر دی۔ ہم اے سی والی گاڑی میں بہت سہولت سے گئے اور اس کے باوجود ہمارے پیسے بھی کم لگے۔ کریم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کریم کی سیفٹی ٹیموں نے گاڑی کے کیپٹن کو پورا راستہ گائیڈ کیا تاکہ وہ فریحہ اور اُس کی والدہ کو باحفاظت اسپتال پہنچا دیا جائے۔ فریحہ اور اُس کی والدہ دونوں صحتمند ہیں۔

کریم میں دوران سفر پیدا ہونے والی فریحہ کی اس دنیا میں آنے کی خوشی میں کریم کی جانب سے فریحہ کو زندگی بھر کے لیے ”بالکل مفت رائیڈز” کا تحفہ دیا گیا ہے۔ کریم کی جانب سے فریحہ کو زندگی بھر کے لئے مفت رائیڈ دینے کے اعلان پر کریم کھے کسٹمرز نے کمپنی کے اس فیصلے کو خوب سراہا اور ننھی فریحہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں