پنجاب : ڈینگی سے اموات اور مریضوں میں اضافہ۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سے اقدامات سے ڈپٹی کمشنرز لاعلم

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)پنجاب میں ڈینگی کے مرض سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے باعث چیف سیکرٹری کی سربراہی میںاہم اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں محکمہ صحت کے حکام اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کرینگے ۔

بتایا گیاہے کہ گزشتہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر جن میں ڈی سی گوجرنوالہ ،خافظ آباد ، فیصل آباد ،ننکانہ صاحب اور دیگر کی جانب سے انسداد ڈینگی کے اقدامات کے حوالے سے لاعلمی ظاہرکرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مختلف ڈپٹی کمسنرز نے مطالبہ کیا کہ انہیں فنڈز فراہم کئے جائیں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی کی اجازت دی جائے تا کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے الئے اقدامات کریں ۔ بتایا گیاہے کہ چیف سیکرٹری نے انکے اس مطالبے کو نظر انداز کر کے ہدایت کی کہ ڈینگی جو صاف پانی میں اسکا لاروا پیدا ہوتا ہے اس پانی اور لاروا کے خاتمے اور نکاس کے لئے موثر اقدامات کرنے کے علاوہ اپنے اضلاع کا سروے کرائیں ۔ صوبت بھر کے تمام ڈپٹی کمشنر آج اجلاس میںڈینگی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرینگے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں