آج کے پاک سری لنکا میچ میں گلابی ربن کے استعمال کی کہانی منظر عام پر آگئی

پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔ سری لنکا تین میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سری لنکا پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل چکا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے ولے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی میچ سے پہلے پنگ ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر صدر مملکت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔ میچ میں شریک تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہنیں گے جبکہ اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین میں بھی پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود 750 کرکٹ کے متوالوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلئے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں