ایرانی خوتین کیلئے خوشخبری، چالیس برس کے بعد اب خواتین کیا کام کرسکیں گی؟؟؟ خبر نے مچایا تہلکہ

ایران نے چالیس برس کے بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی ہے، کل خواتین شائقین پہلی مرتبہ اسٹیڈم میں جا کر براہ راست میچ دیکھ سکیں گی۔

” اے ایف پی “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ایران میں 1979 میں انقلاب کے بعد خواتین کیلئے یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ اسٹیڈیم میں جا کر مردوں کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی۔ گزشتہ ماہ ایران نے اکتوبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے خواتین شائقین کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی۔

خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہوگا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3ہزار5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والی خواتین کا کہنا تھاکہ وہ اس اقدام پر بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں