حکومت کی جانب سے اہم قدم، کس انڈسٹری کو ٹیکس میں ملنے والی ہے چھوٹ؟ عوام کو ملے گا ریلیف

مشیرامور تجارت وٹیکسٹائل و صنعت وپیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں موبائل فون کے پرزہ جات بنانے والی انڈسٹری کو ٹیکسز میں چھوٹ،مالی مدد اور ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے۔
موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کا مقصد الیکٹرانک مصنوعات مینوفیکچرنگ (میک ان پاکستان) حصے کے طور پر پاکستان میں موبائل ڈیوائسز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی اور اسے فروغ دینا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی تیار کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے مسودے پر غور کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھئے:اضافی بجلی کی پیداوار، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
یاد رہے کہ ملک میں اضافی بجلی پیداوار کے باعث نومبر سے جنوری تک رات کو ٹیرف میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ نجی بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت کے مطابق ادائیگی میں آسانی رہے۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں