ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے چین سے اپنی کونسی بات منوا لی ؟ کپتان کا آرمی چیف کے ساتھ دورہ چین ، پول کھل گیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہترین ہیں، چین کو بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، سی پیک کے تحت کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کیا، شاہ محمود

نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے، پاکستان کا چین کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے، چین نے وزیر اعظم کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطہ بھی مستفید ہوگا، چین کو اس سلسلے میں بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک کے تحت کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہم پر لازم ہے، چینی اعلیٰ قیادت کو بتایا اب سی پیک اتھارٹی قائم کرنی ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہم راہ چین کے تیسرے دورے پر بیجنگ میں ہیں، آج انھوں نے پاک چین تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا چینی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع حاصل کریں، چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،نیب راولپنڈی نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی،ذرائع کے مطابق کراچی سٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی، اراضی کراچی سٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ذرائع کے مطابق ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے وصول ہوئے،نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی، ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی،طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی،پلی بارگین کرنیوالوں محمدتوصیف،عامراورسراج شاہدبھی شامل ہیں، واضح رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیس میں اب تک 42ملزمان گرفتار ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں