ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے نے 12 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اس موقع پر کیویز کا مجموعی اسکور 229 رنز تھا۔

دونوں بلے باز کریز پر موجود ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے سے دو وکٹیں دوری پر ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جیت راول 45 اور گرینڈہوم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں