جاپان: ہیگی بیز سے ہر طرف تباہی کے مناظر، سمندری طوفان 72 جانیں نگل گیا

جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بیز سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جاپان میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردیں سمندری طوفان نے 72 جانیں نگل لیں جبکہ 14 لاپتہ ہو گئے،،طوفان کے دوران مختلف واقعات میں دو سو بیس افراد زخمی ہوئے۔

طوفان اور موسلا دھار بارش کے بعد دو سو دریاؤں سے پانی باہر نکل آیا، جب کہ پچاس دریاؤں کے بند ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر زمین زیر آب آگئی ملک بھر میں مٹی کے تودے گرنے کے ایک سو چالیس واقعات پیش آئے۔

مقامی انتظامیہ کی دن رات کوششوں کے بعد کئی ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرین کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کہتے ہیں کہ حکومت کا امدادی سرگرمیاں روکنے کا کوئی ارادہ نہیں متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں ایک لاکھ دس ہزار پولیس، کوسٹ گارڈز اور فوجی اہل کار حصہ لے رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں