حالیہ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کس نمبر پر پہنچ گیا؟ جانئے وہ ممالک جہاں پاکستانی شہری بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں

نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری آگئی، پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ 92 ویں نمبر پر موجود، تاہم پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں اس حد تک نیچے چلا گیا ہے کہ پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستانیوں کو 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت بھی حاصل ہے۔ عالمی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ 92ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ صرف عراق اور افغانستان وہ 2 ملک ہیں جو فہرست میں پاکستان سے نیچے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جہاں پاکستانی شہری ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں ان میں ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، قطر، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور وانواٹو شامل ہیں۔ ، ان ممالک میں آذربائیجان، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گنی بساؤ، کینیا، لیسوٹھو، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، موزمبیق، میانمار، پالاؤ، روانڈہ، سمووا، سیچیلس، صومالیہ، تمور لیسٹے، ٹوگو، ترکی، تووالو اور یوگنڈا شامل ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر میں جاری کی گئی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 104 واں نمبر دیا گیا ہے۔ جبکہ اب پاکستان کی رینکنگ مین 12 درجے کی بہتری آئی ہے۔ تاہم پاکستان کو عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں اپنی درجہ بندی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں