بھارتی سفارتخانہ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ سچ ثابت کرکے دکھائے ، پاک فوج نے چیلنج کردیا

اسلام آباد (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں،ان کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کادعویٰ مایوس کن ہے ، بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کادورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰ سچ ثابت کرکے دکھائے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے ،آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ ہی نہیں ہے تو کارروائی کیسی؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے ۔ بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کادورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰسچ ثابت کرکے دکھائے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور قیادت کے جھوٹے دعوے مقامی مفاد پرست عناصر کوتقویت دے رہے ہیں اور خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ کے بعد مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جو پیشہ وارانہ فوجی اخلاقیات کے منافی ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں