تمام اخبارات نے صفحہ اول سیاہ شائع کردیا مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تمام اخبارات نے صفحہ اول سیاہ شائع کرکے ان پر سیکرٹ کی مہر لگادی۔
آسٹریلیا کے تمام اخبارات نے ملک میں آزادی صحافت کے خلاف حکومتی اقدامات پر اپنے صفحہ اول سیاہ شائع کرکے ان پر سیکرٹ کی مہر لگادی۔

آسٹریلوی اخبارات کی جانب سے یہ اقدام ملک میں ‘جاننے کا حق’ کیلئے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔

یہ مہم آسٹریلیا میں صحافیوں کی جانب سے حکومت کے نئے قانون ‘نیشنل سیکیورٹی لاء’ کے خلاف احتجاج ہے۔ آسٹریلوی صحافیوں کا مؤقف ہے کہ اس قانون کے ذریعے آزادی صحافت اور جاننے کا حق متاثر ہوتا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کی آزادی کی حمایت کرتی ہے تاہم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

اس تنازع کا آغاز جون میں اس وقت ہوا تھا جب پولیس نے ملک کے اہم نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ کے دفتر اور ایک بڑے اخبار ‘نیوز کارپ آسٹریلیا’ سے وابستہ ایک خاتون صحافی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ چھاپہ آسٹریلوی شہریوں کی جاسوسی سے متعلق ایک مضامین کی اشاعت کے بعد مارا گیا۔

نیوزکارپ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیکل ملر نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ ہر مرتبہ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر نئی پابندی لگائی جاتی ہے، آسٹریلوی شہریوں کو حکومت سے پوچھنا چاہیے کہ آخر وہ کیا چھپانا چاہتی ہےاور ہم نے حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی رازداری کے خلاف یہ اقدام کیوں اٹھایا ہے۔

اس مہم کو اخبارات کے علاوہ ملک میں ٹی وی ، ریڈیو اور آن لائن میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں