بندرگاہ پر بد ترین حادثہ، دوبحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

 بندرگاہ پر دوبحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

کراچی بندرگاہ پر دوبحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔  نقصان کا تخمینہ اورادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق کراچی بندرگاہ پر دو بجر ی جہازآپس میں ٹکرا گئے ۔ چینی جہاز ”ڈاژن“برتھ 25سے ٹکرا گیا ۔ جہاز ”ڈاژن“برتھ 25سے ٹکرا نے کے بعد برتھ 26پر موجود بحری جہاز ایم وی دیالاسے ٹکرا گیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ٹکر معمولی نوعیت کی تھی جس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بحری جہازوںکے ٹکرانے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں کے ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں