پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کو دور نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ براﺅزنگ میں مشکلات کا سامنا ہے‘پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کانقص جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے.
پاکستان میں پی ٹی سی ایل اور دیگر انرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سمیت موبائل فون کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور صارفین تھری جی اور فور جی سروسزبھی استعمال نہیں کرپارہے۔
ادھر ترجمان پی ٹی اے خرم علی مہران کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیٹ کی زیر سمندر 2 کیبلز کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی اسپیڈ اور کوالٹی متاثر ہوئی ہے، لہذا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملکر سب میرین کیبل میں نقص کو ڈھونڈنے کا کام کررہی ہے اور آنے والے 24 گھنٹوں میں کیبلز کی مرمت کے بعد اسپیڈ اور معیار میں بہتری آجائے گی.

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں