مولانا فضل الرحمان کا ایسا مطالبہ کہ جس سے پیچھے ہٹنا ناممکن ہے، پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

یکم نومبر سے شروع ہونے والا مولانا فضل الرحمان کا دھرنا موسم کی سنگینی کے باوجود جاری، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

یکم نومبر سے شروع ہونے والا مولانا فضل الرحمان کا دھرنا موسم کی سنگینی کے باوجود جاری ہے اور وہ وزیراعظم کے فوری استعفے یا تین ماہ میں نئے انتخابات پر ڈٹے ہیں اور اس سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم عمرا ن خان کومولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور استعفیٰ کی شرط پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ یا تین ماہ میں نئے انتخابات کی شرط پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انکی بات نہ مانی گئی تو دھرنے کے پلان بی پر عمل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلان بی میں ملک کی بڑی شاہراہوں کی بند ش اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا آپشن زیر غور ہے تاہم جے یو آئی ایف 12ربیع الاول تک حکومتی جواب کا انتظار کرے گی۔ادھر ذرائع کے مطابق حکومت بھی اپنے موقف پر قائم ہے،اور مولانا کے پلان بی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں