سابق صدر آصف زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار، پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھایا جائے، بڑی مطالبہ سامنے آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں سابق صدر کی صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد انتہائی ضروری تھا کہ فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھا دیا جاتا۔
اس وقت آصف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے،پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر اور ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے کی وجہ سے سابق صدر زندگی کو سخت خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق صدر کےمعالجین کو ان تک رسائی دینا ضروری تھا مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود نہ میڈیکل بورڈ بٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو سخت تشویش اور بے چینی ہے،

اس وقت آصف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں