پاکستان کی وہ خاتون صحافی نے جس نے ڈیڑھ کروڑ کے مالٹے بانٹ دئیے

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر سینئیر تجزیہ نگار اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے کہ اسی دوران سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے دلچسپ انکشاف کر دیا۔معروف صحافی ارشاد بھٹی نے پروگرام میں موجود دو خواتین صحافیوں (سعدیہ افضال اور محمل سرفراز) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں خواتین کا تعلق تو ایلیٹ کلاس سے ہے۔

میں اور مجاہد بریلوی تو غریب لوگ ہیں۔ہم دونوں عام آدمی ہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ محمل سرفراز کے تو مالٹوں کے باغات ہیں۔
پچھلی مرتبہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ کے مالٹے گفٹ کر دئیے تھے۔جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے محمل سرفراز نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ دراصل میں نے پچھلی بار ارشاد بھٹی کو مالٹوں کی پیٹیاں نہیں بھیجی تھیں تو انہوں ٹی وی پر ہی مجھ پر تنقید کرنا شروع کر دی۔

محمل سرفراز نے کہا اس بار میں ارشاد بھٹی کو مالٹے لازمی بھجواؤں گی۔محمل سرفراز نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے

واضح رہے کہ ارشاد بھٹی پاکستان کے معروف ترین صحافی ہیں،وہ مختلف پروگراموں میں بیٹھ کر سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہیں جب کہ ارشاد بھٹی سیاستدانوں پر اپنی شاعرانہ انداز میں تنقید کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں