ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلئیر کردی، جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا ہے۔

شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کپتان کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔

کریز پر پہلے سے موجود ہینری نکولس اور گرینڈ ہوم نے چھٹی وکٹ پر 62 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 334 تک پہنچا تو گرینڈ ہوم 26 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز واٹلنگ تھے جنہیں یاسر شاہ نے بولڈ کیا، کیویز نے اننگز ڈکلئیر کی تو ہینری نکولس 126 اور ٹم ساؤتھی 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، شاہین آفریدی 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 274 اور پاکستان نے 348 رنز بنائے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں