غلام سرور خان کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر زور

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان نے ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے۔
 وہ تاپی پائپ لائن کمپنی کےچیف ایگزیکٹو Muhammet Myrat Amonov  سے باتیں کررہےتھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
 وفاقی وزیر نے کہا یہ منصوبہ ایک ہزار چھ سو اسّی کلومیٹر طویل پائپ لائن پر مشتمل ہے اور اس سے تین ارب بیس کروڑ کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی لاگت آٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر ہے جسے مزید کم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا اس منصوبے میں پاکستان کا حصہ پانچ فیصد ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں