ملائیشین خاتون اول نے بالآخر وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑنے کی وجہ خود ہی بتادی

کوالالمپور(ویب ڈیسک) نومبرمیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ کیا تو ملائیشین خاتون اول بھی عمران خان کی مداح نکلیں جنہوں نے تصویر بنانے کے لیے عمران خان سے ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی تو وزیراعظم نے بزرگ خاتون کی خواہش احترام کرتے ہوئے فوری طورپر ہاتھ آگے بڑھالیا،سیتی حسما محمد علی

کے اس معصومانہ خواہش پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود دیگر لوگ بھی ہنس پڑے لیکن پھر سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا، اب ملائیشین خاتون اول نے خود ہی وزیراعظم کا ہاتھ پکڑنے کی وجہ بتادی۔

ملائیشین خاتون اول نے بتایاکہ عمران خان سٹارہونےکےباوجود2بارملائیشیا آئے ،وہ میرے لیے بیٹوں جیسے ہیں، عمران خان مجھے ماں کہتے ہیں،اس لیے ہاتھ پکڑا۔اس انکشاف کیساتھ ہی کپتان کے مخالفین یقیناخاموشی کا روزہ رکھ لینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں