اسد عمر کو کس ملک کے کہنے پر وزیر ترقی بنایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

اسد عمر کو چین کی خواہش پر وزیر ترقی و منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں چین کی دلچسپی کے باعث اسد عمر کو وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔

چینی حکام نے وزیر اعظم عمران خان کو اس عہدے پر متحرک شخص کی تعیناتی کی تجویز دی تھی جس کے باعث ان کی نگاہ انتخاب اسد عمر پر ٹھہری۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے گزشتہ ماہ چین کا نجی دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران انہوں نے چینی حکام کے ساتھ سی پیک کے تناظر میں ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں