سوشل میڈیا کی مقبول ترین اپلیکیشن آپ میں اچانک کیا ہوا؟ پاکستان بھرمیں ہلچل مچ گئی

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور اس کی شاخ انسٹاگرام کے سرورز ڈاﺅن ہوگئے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے فیس بک میسنجر پر نہ تو پیغامات بھیجے جارہے ہیں اور نہ ہی ریسیو ہورہے ہیں۔ پاکستان میں میسنجر کا مسئلہ ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا تاہم انسٹاگرام پاکستان میں بھی خرابی کا شکار ہے جس کے باعث نئی پوسٹیں اپ لوڈ نہیں ہورہیں اور نہ ہی انسٹاگرام ریفریش ہورہا ہے۔
تاحال یہ پتانہیں چل سکا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام میں خرابی کی وجہ کیا ہے اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے فیس بک اور انسٹاگرام سے متاثر ہونے والے سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کا رخ کرکے اپنے مسائل بیان کر رہے ہیں جس کے باعث ’انسٹاگرام ڈاﺅن‘ کا ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بُک سروسز کیوں معطل ہوگئی؟ جانیے اس خبر میں
یاد رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور اس کی شاخ انسٹاگرام کے سرورز ڈاﺅن ہوگئے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فیس بک میسنجر پر نہ تو پیغامات بھیجے جارہے ہیں اور نہ ہی ریسیو ہورہے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں