- Advertisement -

یہ ملک کو تباہی کے راستے پر لانے کے لیے آئیں ہیں، فواد چوہدری

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے،پیٹرول مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو تباہی کے راستے پر لانے کے لیے آئیں ہیں، یہ روس سے تیل کی خریداری کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر راستے پر لانے کے لیے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے اور نئے عام انتخابات ہونے چاہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، روس سے سستا تیل لیں اور عوام کو سکون کا سانس لینے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور تیل کی قمیتیں اس حکومت کے قابو میں نہیں ہیں تو یہ آئیں کیوں ہیں۔