قومی خزانے میں 107 ارب روپے آگئے، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پر ڈالرز ہی ڈالرز ہی برسات ہونے لگی ، کل برطانیہ سے 38 کروڑ ڈالرز آئے، جبکہ آج 23 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے، چائنا موبائل نے لائسنس کی مد میں رقم ادا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چائنا موبائل کمپنی نے موبائل لائسنس کی مد میں واجب الادا رقم ادا کر دی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چائنا موبائل کمپنی نے پاکستان کو موبائل لائسنس کی مد میں 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔

اس رقم کے موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے زخائر41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سی15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 29نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں43کروڑ6لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ51لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر9ارب11کروڑ29لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں کمرشل بینکوں کے ذخائرگھٹ کر6ارب88کروڑ3لاکھ ڈالر رہ گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سی15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالر ہوگئے ۔درایں اثنا اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 1.8ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...