سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، خواتین پریشان

بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بڑھتی قیمتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1472 ڈالر پر پہنچ گئی مگر مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 13 دسمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حالیہ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت بالترتیب 84ہزار 600 اور 72 ہزار 530 روپے کے ساتھ ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھاؤ بڑھ گئے تھے۔
ایک روز قبل ٹریڈنگ کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان بھر کی مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...