ملکی معیشت کیلئے بہت ہی زبردست خبر، پہلی مرتبہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان کیلئے تجارت کا آغاز ہوگیا

گوادر (ویب ڈیسک) ملکی معیشت کیلئے بہت ہی زبردست خبر، پہلی مرتبہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان کیلئے تجارت کا آغاز ہوگیا، گوادر بندرگاہ سے پاکستانی برآمدات کا عمل شروع کر دیا گیا، سی فوڈ کےکنٹینرز کی بڑی کھیپ منزل کو روانہ کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کیلئے ہفتے کے روز شاندار خبر سامنے آئی۔ سی پیک کے تحت آپریشنل کی گئی گوادر بندرگاہ اب پاکستان کی تجارت کیلئے بھی باقاعدہ استعمال ہونے لگی ہے۔

ہفتے کے روز ملکی برآمدات سےمتعلق ایک اور سنگ میل عبور ہوا اور گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا عمل شروع کردیا گیا۔ تجارت کے ذریعے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کاوشیں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔ گوادر بندر گاہ فعال ہونے سے پاکستان کی برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔
اس حوالے سے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے سی فوڈ کےکنٹینرز کی بڑی کھیپ منزل کو روانہ کردی گئی ہے۔

جبکہ بحری جہازمیں مچھلیوں سےبھرے 3 کنٹینر بھی روانہ کئےگئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر خاص نے مزید بتایا ہے کہ بحری جہاز سے سی فوڈ مشرق بعید کیلئےروانہ کیاگیا ہے۔ گوادر بندر گاہ سے برآمدات بڑھنے سے ناصرف کراچی بندرگاہ پردباؤ کم ہوگا بلکہ تجارت سرگرمیوں میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے ملکی برآمدات کم وقت میں دیگر ممالک کو پہنچیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...