درآمد کی گئی بھارتی مصنوعات کتنے کروڑ کی جو ضبط کر لی گئی، تفصیلات اس خبر میں

پاکستان کسٹمز نے بھارتی مصنوعات کی درآمد پرپابندی کے باوجود ملک میں درآمد ہونے والے بھارتی مصنوعات ضبط کرلی ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے بھارتی مصنوعات کی درآمدپرپابندی کے باوجود ملک میں طورپر درآمد ہونے والے16کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی بھارتی مصنوعات ضبط کرلی ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے ان درآمدکنندگان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جو ملک میں پابندی کے باوجود تیسرے ملک یا مس ڈکلریشن کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی کسٹم کلیئرنس حاصل کرنے کی کوششیں کررہے تھے.

ذرائع نے بتایاکہ کسٹم حکام کواپنے خفیہ نیٹ ورک کی اطلاعات پر کنٹینروں کی ٹریکنگ، بحری جہازوں کی آمدورفت کی تصدیق کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی نشاندہی ہوئی۔

پاکستان کسٹم کی جانب سے ضبط شدہ بھارتی مصنوعات میں بغیر سلا کپڑا، غیر طلائی زیورات، چوڑیاں ، فیشن آئٹم، چکی کے وھیلز، رنگ وروغن، بینٹونائیٹ گڈز اور دیگر اشیا شامل ہیں.

واضع رہے کہ درآمدی پالیسی آرڈرمجریہ 2016کے تحت بھارتی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائدہے اور وفاقی حکومت نے مزکورہ پالیسی میں 19اگست 2019 کوترمیم کرکے مزیدسختیاں عائد کردی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبرکسٹم آپریشن ایف بی آر جواد اویس آغانے ہفتے کوکراچی کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹس کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے حکام سے اس سلسلے میں بریفنگ لی اور بھارتی مصنوعات کی کلئیرنس کی کوششوں کوناکام بنانے پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کوسراہا.

انھوں حکام کوفیلڈ فارمیشن پرمزید کام کرنے اور ملک میں بھارتی مصنوعات درآمدات کی بیخ کنی کی ہدایات جاری کیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...