”اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوگا“

کراچی (ویب ڈیسک) : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہو گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ بہت جلد سب جھوٹے مقدمات ختم ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری اپنی نشست سے اٹھ کر آغا سراج درانی کو گلے لگایا۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ آغا صاحب آخرکارآپکو سلیکٹڈ کو گورنر بنانا ہی پڑا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپکو ضمانت پر رہائی مبارک ہو،آپ نے بہادرانہ انداز سے حالات کا مقابلہ کیا ہے، امید ہے کہ بہت جلد سب جھوٹے مقدمات ختم ہو جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ سالوں تک ہم نے پہلے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔ اس وقت نہیں جھکے تو اب کیا جھکیں گے، حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔
امید ہے کہ آنے والا وزیراعظم بلاول ہو گا، ہو سکتا ہے کہ اگلی بار آپ میرے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔ اس سب پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے لیے فکر مند رہتے ہیں۔ یار درہے کہ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا تھا کہ حکومت کی سابق صدر آصف علی زرادری کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، آصف علی زرداری نے حکومت کو کو ئی پیسہ نہیں دیا، تاہم عدالت سے رہائی لے گئے۔

نواز شریف نے باہر جانے کیلئے کوئی پیسے نہیں دیئے، وزیر اعظم عمران خان پریشان چھوڑ کر چلے گئے۔ وزیراعظم سارا معاملہ سمجھ ہی نہیں سکے۔ یاد رہےسابق صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے تھے۔ جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کو رہا کردیا تھا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...